the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بل گیٹس اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے، کم از کم کچھ عرصے کے لیے تو یہ اعزاز ان سے چھن گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی کو اس میدان میں سپین سے تعلق رکھنے والے امانسیو اورٹیگا نے شکست دی ہے۔ 

امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق امانسیو اورٹیگا کے اثاثوں کی مالیت 78 ارب ڈالرز ہے جبکہ بل گیٹس اس وقت 77.4 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔ 80 سالہ امانسیو اورٹیگا ایک ریلوے ورکر کے بیٹے تھے اور انہوں نے ایک کپڑے کی دکان پر کام کرنے کے لیے تیرہ سال کی عمر میں سکول چھوڑنا پڑا تھا۔ انہوں نے ایک کمرے میں مقبول فیشن کمپنی زارا کی بنیاد اپنی سابقہ اہلیہ روسیلا معرا کے



ساتھ مل کر رکھی تھی۔ اگرچہ وہ اب دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر ان کا طرز زندگی انتہائی سادہ ہے اور وہ اپنے دفتر میں اسٹاف کینٹین میں عام عملے کے ساتھ بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھاتے ہیں۔ اسی طرح ان کے لباس بھی انتہائی سادہ ہوتے ہیں اور لگتا ہی نہیں کہ وہ ایک فیشن کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ امانسیو اورٹیگا اس سے پہلے بھی کئی بار بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بنے مگر ایسا بہت کم عرصے کے لیے ہوتا ہے۔ دوسری جانب بل گیٹس ایسے شخص ہیں جو امیر ترین تو ہیں مگر ان کے بچوں کو وراثت میں ان کی دولت میں بہت کم حصہ ملے گا اور باقی اثاثے فلاحی کاموں کے لیے صرف ہوں گے۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ان کے بچے اپنی زندگی کا راستہ خود بنائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.